خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے اور انہیں مزید بااختیار بنانے کا عزم لیے کراچی میں ناری فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین نے فوڈ اسٹالز بھی سجائے ،، میوزیکل پرفارمنس اور قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کراچی میں سجا ناری فیسٹیول
فیسٹیول میں کہیں خواتین کے حقوق پر گفتگو ہوئی۔۔ تو کہیں خواتین نے اپنے بااختیار ہونے کا یقین دلایا۔ شہریوں نے فوڈ اسٹالز ، کپڑوں، چوڑیوں کی خریداری بھی کی۔
کارنیول کے شرکاء کے لیے پاپ موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی۔
شرکاء نے نوجوان موسیقار کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔
کارنیول کا اختتام قوالی کی محفل پر ہوا۔