اسرائیل میں ملازمت کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی میرپور خاص سے گرفتار۔
شینگن ویزے پر اردن سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔
چار سے سات سال تل ابیب میں ملازمت کی۔ منی ایکسچنج کمپنی کے ذریعے پیسے بھجواتے رہے ۔
ایف آئی اے کرائم سرکل نے میرپور خاص میں کارروائی کے دوران پانچ ملزموں کو گرفتار کیا۔ملزم شینگن ویزے پر اردن سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے۔
ملزموں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی،، جس کے عوض تین سے چار لاکھ روپے ادا کئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم تل ابیب میں چار سے سات سال تک ہیلپر اور گاڑیاں دھونے کا کام کرتے رہے۔
ملزم ترکی، کینیا اور سری لنکا سے ہوتےہوئے بھی اردن سے اسرائیل میں داخل ہوتے رہے۔
ملزمان وطن واپسی کے لئے براستہ دبئی اردن سے کراچی آتے تھے۔ منی ایکسچنج کمپنی کے ذریعے پاکستان رقم بھجواتے رہے۔
پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت آٹھ ملزمان کے خلاف پانچ مقدمات درج کرلئے گئے۔ ملزموں کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔