گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھاکہ محرم الحرام کے ایام میں عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔
یہ بات گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جعفریہ الائنس کے وفد کی شبر رضا کی قیادت میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی،اس ضمن میں انتظامیہ سے قریبی تعاون،سویڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کے واقعہ ، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہاکہ سویڈن کے سفیر کو خط لکھ کر اس واقعہ پر معافی کا مطالبہ کیا ہے، اس سانحہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، تمام مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے اس گھناؤنے عمل کی مذمت قابل اطمنان ہے گورنر سندھ نے کہاکہ حکومت کے معاشی اقدامات سے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے جعفریہ الائنس کی قیادت کرتے ہوئےشبر رضا نے کہاکہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے اور سویڈن واقعہ پر گورنرسندھ کا ردعمل پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے