صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر نقاش کاظمی 77برس کی عمر انتقال کر گئے


      صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر نقاش کاظمی 77برس کی عمر انتقال کر گئے

 

 

صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر نقاش کاظمی 77برس کی عمر انتقال کر گئے،تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی ۔

مختصر علالت کے بعد اردو کے معروف شاعر،ادیب و نقاد نقاش کاظمی ہفتے کی دوپہر انتقال کرگئے،نقاش کاظمی 22 فروری 1944ء کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا،نقاش کاظمی ”رنگِ سفر“، ”دامنِ گُل“ اور ”میراث“ کے مصنف تھے، جبکہ ان کا مجموعہ کلام چاندنی اور سمندر کے نام سے شائع ہوا،ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا،مرحوم متحرک شخصیت کے حامل تھے،اور آرٹس کونسل کراچی میں بھی اپنا فعال کردار ادا کیا تھا،نقاش کاظمی کی نمازجنازہ بعد نماز مغرب مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جبکہ  تدفین وادی حسین میں ہوئی۔