سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں
24گھنٹےکورونا ویکسینیشن سینٹرز کی شروعات کردی گئی۔۔ کراچی کےگیارہ کوروناویکسیشن
سینٹرزکوماس ویکسینیشن سینٹرکادرجہ دینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔ ترجمان سندھ
حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ضلع جنوبی کے
سینٹرز کا دورہ کیا۔
شہرکےگیارہ ماس ویکسینیشن سینٹرمیں
پورےہفتے24گھنٹے ویکسینیشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب اور پارلیمانی
سیکرٹری صحت قاسم سومرو کے ساتھ ضلع جنوبی
کے سینٹرز کا دورہ کیا بیرسٹر مرتضی وہاب کو سینٹر میں موجود ڈاکٹرز نے بریفنگ دی۔۔
مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا
کہ چوبیس گھنٹے ویکسینیشن سینٹرز کی شروعات سے لوگ زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین
کروا سکیں گے۔۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہم ملکر اس
مہلک وباء سے نمٹ سکتے ہیں۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ شہری چوبیس گھنٹے کھلنے
والے ویکسینیشن سینٹرز سے استفادہ کریں،، بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینٹر میں دستیاب
سہولیات کا جائزہ لیا۔