کوئٹہ میں جھل مگسی میں قتل ہونیوالے کسان امداد جویاء کے بیٹیوں کی پریس کانفرنس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کوئٹہ میں جھل مگسی میں قتل ہونیوالے کسان امداد جویاء کے بیٹیوں کی پریس کانفرنس

کوئٹہ میں جھل مگسی میں قتل ہونیوالے کسان امداد جویاء کے بیٹیوں کی پریس کانفرنس

امداد جویاء کی بیٹیوں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد 2017 سے اپنے زمیوں کیلئے جدوجہد کررہے تھے،

اپنی زمینوں کیلئے اسلام آباد میں بھی احتجاج کیا،

انہوںنے الزام لگاتےہوئے کہاکہ نواب مگسی اور انکے خاندان نے غریبوں کے زمینوں پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے،

نوابوں کو ناجائز بٹائی نہ دینے والے کسانوں کو قتل کیا جاتا ہے،

ریاستی ادارے نوابوں کے سامنے بے بس ہیں،

بےبس ہوکر جب اپنے زمینوں پر گئے تو ہر روز مسلح افراد حملہ کرتے رہے،

ضلعی انتظامیہ کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی،

4 اگست 2023 کو میرے والد کو حملہ کرکے شہید کیا گیا،

شہید ہونے کے بعد بھی لاش تک پولیس نے اپنے قبضے میں لی،

جب لاش کے ہمراہ احتجاج کیلئے جارہے تھے تو پھر پولیس نے روکا،

ہمارے لئے ڈیرہ مراد جمالی کے تمام روٹس بند کردئیے گئے،

ایس ایچ او سٹی ڈیرہ اللہ یار نے خواتین پر لاٹھی چارج بھی کیا،

20 دنوں سے زائد گزرنے کے باوجود ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا، مقتول امداد جویاء کے دختر نے مطالبہ

کیاکہ ہمارا کیس گنداواہ سے کوئٹہ کی طرف منتقل کیا جائے،