بیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ  نے ملزم کے کیس سے متعلق تمام ریکارڑ بھی طلب کرلیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے یوسف ٹھیلے والے کو  مجموعی طور پر دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تیس بور پستول برآمد اور سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولین کی لاشیں ٹھیلے پر ڈال کر کچرا کنڈی میں پھینکنے کا کام بھی کرتا تھا۔

اس نے  پولیس کے سامنے   بیس  سے زائد  افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا  اعتراف کیا تھا۔