ٹھٹھہ آل سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع بھر روینیو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر دی ہے ال سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کی جانب سے ضلع بھر کے روینیو ملازمین کی جبری تبادلے اور دیگر مراعات فراہم نہ کرنے کے خلاف ضلع کے تمام روینیو دفاتر کی تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردی ہے۔ آل سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن اور سندھ تپہ دار ایسوسی ایشن کے عہدیداران احتجاجی کیمپ میں ضلع انتظامیہ کی خلاف سخت نعرے بازی کرکے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں اس موقع پر آل سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما فھد ببر اور آل سندھ تپہ دار ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سکندر مگسی نے کہا کے نگران حکومت آتے ہی ہم چھوٹے ملازمین کی جبری تبادلے کرکے دور دراز علاقوں میں بھیج دیئے ہیں اور کئی سالوں سے چھوٹے ملازمین کی ترقیاں بھی رکی ہوئی ہے ہمارے رہائشی کالونی کے گھروں پر بااثر افراد کا قبضہ کیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کرکے ملازمین کو ضلع بدرکیا جا رہا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم اس احتجاجی تحریک کو وسیع کرکے پورے سندھ تک لے جائے گی