ڈاکٹر سعد نیاز آئین و قانون کی پامالی پر بضد ہیں اور اپنی ناکامی پرجھنجھلاہٹ کا شکار ہیں

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ڈاکٹر سعد نیاز  آئین و قانون کی پامالی پر بضد ہیں اور اپنی ناکامی پرجھنجھلاہٹ کا شکار ہیں

ڈاکٹر سعد نیاز  آئین و قانون کی پامالی پر بضد ہیں اور اپنی ناکامی پرجھنجھلاہٹ کا شکار ہیں


کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز کے بیان پر رد عمل میں کہا گیا ہے کہ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے محکموں کے  اچانک دوروں سے ثابت ہوا کہ وزیر صحت ڈاکٹر  سعد نیاز اسپتالوں  کو بہتر کرنے میں بُری طرح ناکام رہے اور انھوں نے اسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کے بجائے ایس آئی یو ٹی جیسے عظیم ادارے پر تنقید کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر سعد نیاز نے بدنیتی کی بنیاد پر محکمہ صحت کے جائزہ اجلاس کو تین مرتبہ ملتوی کروایا فقط اسلئے کہ اُنکی ناقص کارکردگی کا جائزہ نہ لیا جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  ڈاکٹر سعد نیاز اپنے بیان میں جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ کوئی مہذب یا پیشہ ور  ڈاکٹر یا کوئی بھی وزیر استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں

۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے بیان نے کہا کہ  ڈاکٹر سعد نیاز نے جس طرح کی غلط بیانی  اور بیہودگی اپنے بیانات میں  دکھائی وہ ظاہر کرتا ہے کہ جھوٹ کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی اور  جب انھیں  جوابدہی  کیاگیا تو وہ بے بنیاد  و جھوٹے  بیانات پر اُتر آئے۔

ترجمان کے بیان میں بتایا گیا کہ  ڈاکٹر سعد نیاز  آئین و قانون کی پامالی پر بضد ہیں اوراپنی  ناکامی پرجھنجھلاہٹ کا شکار ہیں؛ آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ  تمام صوبائی محکموں  کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے اُن کو

وقتاً فوقتاً ہدایات دینے کے  پابند ہیں۔بیان میں تنازعہ کی قلعی کھولتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ  ڈاکٹر سعد نیاز 

محکمہ صحت میں  اپنی مرضی کا سیکریٹری تعینات کرکے خود کا ذاتی  ایجنڈا  چلانا چاہتے ہیں جبکہ  نگراں وزیراعلیٰ سندھ عوام کو بہتر طبی سہولیات دینے کیلئے  آئین، قانون  اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے  ہیں ۔