کراچی پولیس نے راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب آتشزدگی کا شکار بننے والے شاپنگ مال کو سیل کردیا ۔۔۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی ائی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کاٹی گئی ہے ۔۔ عمارت کا نقشہ منظور کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم کی گئی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے آتشزدگی سے متاثرہ شاپنگ مال کا معائنہ کیا ۔۔ ڈی ائی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ عمارت کی تعمیراتی معیار کی چانچ کے لئے این ای ڈی یونی ورسٹی سے تعاون حاص کیا جائے گا۔
۔۔۔تین چار اور پانچ فلور جو ہے وہ مکمل ڈیمجڈ ہے اسی طرح اس کے اوپر چھٹا فلور بھی ہے وہ بھی ابھی بارشلی جو ہے وہ ڈیمج نہیں ہوا لیکن جو اپ کی انٹینسٹی ہے وہ اتنی زیادہ ہے کہ اب ہم اس بلڈنگ کو سیل کر رہے ہیں۔۔۔ ڈی ائی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کی درج کی گئی ایف آئی آر ابتدائی معلومات کی بنیاد پر درج کی گئی ہے ۔۔ محکمہ فائر برگیڈ کی کاوشوں کو سریاتے ہیں ۔۔ شاپنگ مال کے مالکان ہوں یا نقشہ منظور کرنے والے ادارے تحقیقات کے بعد جو زمہ دار ہوگا اسے گرفتار کیا جائے گا
۔جتنے بھی ڈیپارٹمنٹس ہیں ان کا ایک رول ہوتا ہے کہ وہ انسپیکشن کرے وائلیشنز کو رپورٹ کرے وجیلنس رکھے تاکہ اس طرح کے سانحات واقعات جو ہے وہ روح پذیر جو ہے وہ نہ ہو تو اس لیے ایف ائی ار کے اندر یہ بیسکلی ایک اؤٹ لائن ہے کہ اس اؤٹ لائن کے اوپر پولیس انویسٹیگیٹ کرے گی
پولیس نے شاپنگ مال کی نچلی منزل پر واقع دکانوں کے مالکان کو اگلے چوبیس گھنٹے میں دکانیں خالی کرنے کے ہدایات دی ہیں ۔۔ تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ سات دن میں وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔