پاکستان نیوی کے تحت بحری مشق سی گارڈ 2024 کا سلسہ جاری ہے۔ مشق میں چوتھے روز سی فیز کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں انسداد بحری قزاقی، انسداد منشیات اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈی جی پی آر کمانڈر سلیم کہتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کررہے ہیں۔
پاک بحریہ کا جوائنڈ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو مزید مستحکم بنانے کا عزم۔ پہلی بار منعقد کی گئی سی گارڈ مشق 2024 کے چوتھے روز سی فیز کا انعقاد کیا گیا جہاں بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیڈ بوٹس نے انسداد بحری قزاقی سمیت مختلف مشقوں میں حصہ لیا۔
ڈجی پی آر ساؤتھ کمانڈر سلیم احمد کا کہنا تھا کہ رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے روابط کو مستحکم کررہے ہیں۔
مشق کے دوران ایس ایس جیز نے پی این ایس بلوچستان پر اترنے اور سرچ آپریشن کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ سی گارڈ 2024 کی یہ مشق 18 جنوری تک جاری رہے گی۔