کراچی کے ساحل پر یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ہیوی بائیک اور کار ریلی کا انعقاد


کراچی کے ساحل پر یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ہیوی بائیک اور کار ریلی کا انعقاد

 

کراچی کے ساحل پر یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ہیوی بائیک اور کار ریلی کا انعقاد  کیا گیا۔ ریلی کی آخری منزل پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکا کو  خوش آمدید کہا۔

ساوتھ پولیس نے اپنے شہدا کو خراج  عقیدت  پیش کرنے کے لئے  ہیوی بائیک اور کار ریلی کا اہتمام کیا ۔

سی ویو روڈ  پر ہونے والی ریلی  نشان پاکستان پر اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت ٹریفک پولیس کے اسکواڈ نے کی جس میں خواتین کے دستے نے خصوصی شر کت  اور شہدا کو سلامی پیش کی۔

 ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کی قربانیوں کے باعث آج شہر میں امن ہے۔

نشان پاکستان پر سندھ پولیس کے شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھی تاکہ ریلی کے شرکا  اپنے شہیدوں اور ہیروز کو  دیکھ سکیں۔