ہم ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی اور بینظیربھٹو کے جیالے ہیں ، بلاول بھٹو

عرفان علی عرفان علی

 ہم ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی اور بینظیربھٹو کے جیالے ہیں ، بلاول بھٹو

پشاور کے لوگوں کا شکرگزار ہوں، 
پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم سب سے پہلے شروع ہوئی،
 الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں ، 
موسم بھی بہت اچھا ہے  ، 
پتہ نہیں ان کا کیا ہو گا جو سردی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے ، 
ان کا کیا ہو گا جو بائی الیکشن سے بھاگتے تھے ، 
  کہتے ہیں ان کو دہشتگردی کی دھمکیاں اور سیکیورٹی تھریٹس ہیں ، 
  پیپلز پارٹی  کونے کونے میں   جا رہی ہے کیا ہمیں سیکیورٹی تھریٹس نہیں ؟ 
  ہم ڈرنے، گھبرانے اوربھاگنے والے نہیں ، 
  ہم ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی اور بینظیربھٹو کے جیالے ہیں 
  یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا ،
 ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں ، 
 نفرت اور تقسیم کی سیاست  کی وجہ سے معاشرہ تقسیم ہو چکا ہے ، 
نفرت کی سیاست کی وجہ سے خاندان اور بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے، 
نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے ، 
پرانے سیاستدان ہمیں 90کی دہائی  میں واپس دھکیلنا چاہتے ہیں ، 
میں پاکستان کو طاقتور اور جدید ریاست بنانا چاہتا ہوں ، 
پاکستان کے شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں، 
ہم الیکشن اپنے منشور پر لڑ رہے ہیں ، 
ہم نے اپنا منشور کاپی پیسٹ نہیں کیا اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے ،
مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کو دیکھتے ہوئے 10نکاتی ایجنڈا تیار کیا ، 
پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو آمدنی کو دوگنا کر دیں گے ، 
ایسا معاشی انقلاب لے کر آئیں گے جس کا سہرا ہر پاکستانی کے سر پر ہو گا ، 
ہم سولر کے ذریعے غریب عوام کو 300یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے ، 
قائد عوام نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرا اٹھایا تھا ، 
ہم نے پاکستان بھر میں 30لاکھ گھر بنانے ہیں ، 
ہم گھر کی خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے ، 
حکومت بنی تو کچی آبادی کو ریگولرائز کریں گے ، 
آپ کی کچی آبادی کو سب سے پہلے پکا کروں گا ، 
بینظیر انکم  اسپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا ،