کراچی میں کوروناکیسزمیں اضافے کےبعدویکسنینشن کےلیےشہریوں کی بڑی تعداداسپتالوں اورسینٹرزکارخ کررہی ہے


   کراچی میں کوروناکیسزمیں اضافے کےبعدویکسنینشن کےلیےشہریوں کی بڑی تعداداسپتالوں اورسینٹرزکارخ کررہی ہے

 

کراچی میں کوروناکیسزمیں اضافے کےبعدویکسنینشن کےلیےشہریوں کی بڑی تعداداسپتالوں اورسینٹرزکارخ کررہی ہے۔۔۔سندھ گورنمنٹ قطراسپتال کی انتظامیہ نےسماجی فاصلوں کوبرقراررکھنےکےلیےٹوکن سسٹم شروع کردیا۔۔۔اب شہری مقررہ وقت پراسپتال جاکرویکسین لگواسکتےہیں۔

سندھ میں لاک ڈاون،پابندیاں اوریاپھرسم بندکرنےکی تجویز۔۔۔

کوروناسےبچاوکےلیےکراچی میں شہریوں کی بڑی تعدادخودکوویکسینٹ کروانےمیں مصروف ہے۔۔۔

ایسے میں سندھ گورنمنٹ قطراسپتال نے سماجی فاصلےکےلیےٹوکن سسٹم کاآغازکردیا۔۔۔انتظامیہ کاکہناہےکہ وباکےپھیلاواوررش سےبچنےکےلیےیہ اقدام اٹھایاگیاہے۔۔۔یومیہ پانچ ہزارویکسین لگائی جارہی ہیں۔۔۔

شہریوں نےقطراسپتال کی اس سہولت کوسراہاہے۔۔۔کہتےہیں بغیررش کے ویکسین لگوانےسےکافی وقت بچ جاتاہے۔۔۔

کراچی میں سرکاری ونجی اسپتالوں سمیت ایکسپوسینٹر،ڈرائیوتھرو موبائل ویکسنیشن سینٹر کےذریعےعلاقائی سطح پرویکسینشن کاعمل جاری ہے۔