سندھ میں کورونا کے تین ہزار دو سو تراسی کیسز رپورٹ۔ دو ہزار آٹھ سو انتیس کا تعلق کراچی سے ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ میں کورونا کے تین ہزار دو سو تراسی کیسز رپورٹ۔ دو ہزار آٹھ سو انتیس کا تعلق کراچی سے ہے

سندھ میں کورونا کے تین ہزار دو سو تراسی کیسز رپورٹ۔ دو ہزار آٹھ سو انتیس کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی  میں  وبائی امراض  کے اسپتال میں بیڈز بھرنے لگے۔ اسکولوں میں رینڈم  ٹیسٹنگ میں بارہ سے پندرہ سال کے  متعدد بچوں کورونا    کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعلی سندھ   کےمطابق    چو بیس گھنٹے کے دوران صوبے میں تین ہزار دو سو تراسی  نئے کورونا  کیسز سامنے آئے۔ متاثرہ  افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ سات ہزار  چار سو چھتر  ہوگئی ہے۔ کراچی میں  دو ہزار  آٹھ سو انیس  کیسز  رپورٹ ہوئے۔ شہر میں اب تک  تین لاکھ ستائیس ہزار نو سو چار افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔صوبے میں   کورونا کے چھ مریض چل بسے۔ اب تک  کورونا وائرس صوبے میں  سات ہزار سات سو نو افراد کی جان لے چکا ہے۔

محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہے کہ چوبیس  گھنٹے میں  وبائی امراض اسپتال کراچی  میں چھبیس  مریض  لائے گئے،، جس کے بعد  زیر علاج مریضوں کی تعداد بیاسی ہوگئی۔ ان میں سے بتیس متاثرہ افراد آئی سی یو  جبکہ سات وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتال حکام کے مطابق چند دنوں میں آدھا اسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکا ہے۔ اسپتال  میں   ایک سو پچپن مریضوں  کے داخلے کی گنجائش ہے۔ ان میں سے پینتالیس  آئی سی یو بیڈز  ہیں۔

  شہر کے    سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی کورونا رینڈم ٹیسٹنگ کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔ ضلع کورنگی میں چوبیس جبکہ ضلع وسطی کےاسکولوں کے  اکیس طلبہ کے نتائج مثبت آئے۔ متاثرہ  طلبہ کی عمریں بارہ سے پندرہ  سال کے درمیان ہیں۔ ڈی جی اسکولز سندھ  نے    والدین کو  اپنے  بچوں کی لازمی ویکسی نیشن  کرانے کی ہدایت کردی۔بچوں کے شاپنگ مال جانے  اور بڑی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔