کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں معصوم بچے کا ڈھال کے طور پر استعمال

صبانور صبانور

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں معصوم بچے کا  ڈھال کے طور پر   استعمال

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں معصوم بچے کا  ڈھال کے طور پر   استعمال۔

پی ای سی ایچ ایس میں بچے کے ہمراہ آنے والے ملزموں  نے شہری کو لوٹ لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز نے موٹرسائیکل پر معصوم بچے کو بھی آگے بٹھا رکھا تھا ۔

ایک ملزم  نے گھر کے باہر  کھڑے شہری سے موبائل فون چھینا جبکہ دوسرا ملزم بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔ ملزم اسلحے کے زور پر واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے ۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزموں کے چہرے نمایاں ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے  فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے۔