کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا
کہنا ہے اٹھارہویں ترمیم ناکام رہی۔ چھبیس ویں آئینی ترمیم ہی ملک کوبچاسکتی ہے۔ اے این
پی صدر کے صدر شاہی سید کہتے ہیں دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ شہر سے ڈرگ مافیا اور لینڈ مافیا کا
خاتمہ ہو۔
کنوینر خالد
مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کا وفد کراچی میں اے این پی سندھ کے
صدر شاہی سید کے گھر مردان ہاوس پہنچا۔
کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا
کہنا تھا شہر کی دو لسانی اکائیاں آج
ساتھ کھڑی ہیں ۔ اٹھارویں ترمیم ناکام
ہوگئی ۔ 26 ویں آئینی ترمیم ہی ملک
کوبچانے کا نسخہ ہے۔
ہمارے ان کے درمیان کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ
نہیں ہوئی ہے بلکہ ہمارے درمیان سیٹ شیئرنگ ہوئی ہے جو نمائندے جیتے ہیں ہمارے ۔۔ یہ
ان کے نمائندے بھی ہے ۔۔ انہوں نے بلا مشروط انہوں نے پہل کی ہے اب ہمیں انھیں
جواب دینا ہے
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر
شاہی سید نے کہا کراچی کے امن کی خاطر
ایم کیوایم کا ساتھ دیا۔دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ شہر سے ڈرگ مافیا اور لینڈ مافیا کا
خاتمہ ہو۔
اٹھارویں ترمیم میں وہ چیز ہو تو گٗی لیکن
امپلیمنٹیشن نہیں ہوا اور اس کا یہی مثال ہے کہ اسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا
کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا
کہنا تھا اے این پی نے ہماری غیرمشروط حمایت
کی۔ اب ہمارے نمائندے ان کے نمائندے ہیں۔
اب ہمیں عوام کو ڈلیور کرنا ہے۔