کمشنر راولپنڈی کے الزامات،چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کو بھی طلب کرنے کی تجویز، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کسی سازش کا حصہ ہیں، کمشنر راولپنڈی کے الزامات انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں، کمشنر راولپنڈی کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابی عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، کمشنر راولپنڈی کو ثابت کرنا ہوگا کہ ان کو دھاندلی کا کہا گیا، کمشنر راولپنڈی کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، الزامات ثابت نہ ہونے پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے،