سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسمبلی کا افتتاحی
اجلاس ملتوی۔
اسپیکر
اور ڈپٹی اسپیکر کے لئےآج کاغذات نامزدگی
جمع، جانچ پڑتال اور فہرست جاری ہوگی۔
کل
دونوں عہدوں پر انتخاب ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم سے اپنے امیدوار دستبردار کرانے
کی درخواست کردی۔
سندھ اسمبلی کے ارکان کی جانب سے حلف اٹھانے اور روسٹر پر دستخط کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی
آغا سراج درانی نے اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اتوار کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے
ملتوی کردیا۔
ساتھ ہی نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لئے شیڈول کا
اعلان بھی کردیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر
شپ کے امیدوار آج دوپہر دو سے تین بجے
تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔ شام چھ
بجے تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا اور سات بجے
کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری ہوگی۔ شیڈول کے مطابق اتوار کی صبح گیارہ بجے اسپیکر
اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں
آئےگا۔
دوسری
جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے اراکین سے رابطہ کر کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی درخواست کردی۔
پیپلز پارٹی ارکان نے موقف اپنایا کہ
ایم کیو ایم اپنے امیدوار دستبردار کرالے تو رابطوں میں مزید بہتری آئے گی
۔ ایم کیو ایم ارکان نے اس حوالے سے
کوئی جواب نہیں دیا۔