محکمہ موسمیات نےجمعہ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر شہر قائد میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کراچی نے بھی شام کی کلاسز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی ڈویژن میں ممکنہ بارش کے باعث سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ۔۔۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔۔آدھے دن کی چھٹی کا فیصلہ کا اطلاق نجی اداروں پر بھی ہوگا۔۔۔ جامعہ کراچی نے بھی شام کی کلاسز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر دن 2 بجے کے بعد ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے