سابق صدرمملکت
ڈاکٹرعارف علوی نےکہاہےکہ معیشت زوال پزیرہورہی
ہے منڈیٹ کی عزت کرناضروری ہے ۔
ایوان صدرسے رخصت
ہوکرکراچی میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس میں کہاکہ میرے خلاف آرٹیکل چھ کے
تحت مقدمہ کوئی چلاتاہے تو چلائے۔
ایوان صدرسے رخصت
کےبعد سابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے
صدارت کاعہدے
چھوڑنےکےبعد رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں کہاکہ پاکستان مشکل حالات سے
گزاررہاہےمعیشت زوال پزیرہورہی ہے ۔
ڈاکٹرعارف علوی
نےکہاکہ ملک کی سیاست ،حالات کو بہتر بنانے کیلئے منڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا۔
انکاکہناتھاکہ میرے
خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ کوئی چلاتاہے تو چلائے۔۔۔الزام لگانے والوں کو
کہتاہوں میرے خلاف عدالت میں جائیں۔
سابق
صدرکاکہناتھاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی
پردوسو سے زائد مقدمات ہیں ۔۔۔پاکستان کو جوڑنے کیلئے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا
کرنا ضروری ہے ۔۔۔ڈاکٹرعارف علوی نےکہاکہ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔سر کے بل
کھڑے ہو کر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی۔۔۔لیکن خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی۔
سابق صدرمملکت
نےپریس کانفرنس میں کہاکہ سابق چیئرمین سے جلد ملاقات کروں گا۔نومئی کےواقعات کی
بھرپورالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ڈاکٹرعارف
علوی نےکہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی میرا
لیڈر تھے اور رہیں گے۔سابق چیئرمین کو مشورہ دیاتھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا
اسمبلی نہ توڑیں۔