کراچی نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی  نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی

کراچی  نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی ۔ غمزدہ اہل خانہ بچی کی تلاش میں اتوار کی شام سے متعلقہ اداروں سے آس لگائےبیٹھے رہے

آنسوئوں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا لیکن کرب کی ساری کہانیاں بیان کردیتے ہیں

اولاد سے بچھڑنے کے غم میں یہ والد درد سے نڈھال ہے، اتوار کی شام کو غروب آفتاب  کے بعدننھی سونیا واٹر بورڈ کی لائن میں گرنے کے بعد 38 گھنٹوں کے بعد ملی لیکن زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔

گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر بورڈ کی لائن میں اتوار کی شام سات سالہ سونیا گر کر لاپتہ ہوگئی تھی۔

گھگھر پھاٹک شفیع محمد گوٹھ میں  پانی کی لاٸن میں ڈوبنے والی بچی کی لاش نکال لی گٸی۔ بچی کی تلاش کا کام  صبح ساڑھے سات بجے مکمل ہوگیا بچی کی لاش ڈوبنے والے مقام سے دو کلو میٹر دور پانی کی لاٸن سے ملی۔

واٹر بورڈ کے عملے کے بعد ننھی سونیا کی تلاش کے لئے پاک بحریہ کے غوطہ خوروں کی مدد بھی لی گئ جنہوں نے کئی کلو میٹر تک پانی کی لائن کو سرچ کیا پیر کے روز غروب آفتاب کے باعث بچی کی تلاش کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیاتھا۔ ریسکیوآپریشن میں پاک بحریہ کے غوطہ خور ,ایدھی رضا کار اور واٹر بورڈ کی ٹیم نے حصہ لیا