وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ایم کیوایم نے وزارتوں یا گورنرشپ کےلیےکوئی مطالبہ نہیں رکھا۔فیصل واوڈا کی جانب سے سینٹ الیکشن کے لئے مکمل حمایت کا تقاضا نہیں کیا گیا ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں کہا ن لیگ نے ہمیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔ ایم کیوایم نے وزارتوں یا گورنرشپ کا مطالبہ نہیں کیا ۔ بہت پہلے طے ہوچکاہےکہ گورنر،،سندھ کے شہری علاقوں سے ہوناچاہیے۔ایم کیوایم نے گورنر کےلیےکوئی نام نہیں دیا۔ فیصل واوڈا نے سینٹ الیکشن کے لئے حمایت کی درخواست یا مکمل سپورٹ کرنے کا کوئی تقاضا نہیں کیا ۔