دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی
مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و
جذبے سے منارہی ہے۔
کراچی میں بھی ملک
بھر کی طرح تمام گرجا گھروں میں ایسٹر کے موقع پر عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا
عبادات کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
کرائسٹ چرچ، ہولی
کینیڈی، سینٹ جوزف، سینٹ پیٹرک، ہولی ٹرینیٹی سمیت دیگر چرچز میں عیسائی برادری کی
بڑی تعداد نے عبادات میں حصہ لیا۔
مسیحی برادری کے
روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز گزشتہ اتوار کو پام سنڈے سے ہوا جبکہ
جمعے کو گُڈ فرائیڈے منایا گیا تھا۔