بزم غوثیہ انٹرنیشنل کے روح رواں محبوب قادری کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بزم غوثیہ انٹرنیشنل کے روح رواں محبوب قادری کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

بزم غوثیہ انٹرنیشنل کے روح رواں محبوب قادری کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا
کراچی فروغ نعت اور عشق رسول کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے محبوب قادری بھائی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ محبوب قادری نے نعت گوئی کے فروغ کے لئے بزم غوثیہ انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے ساری دنیا میں عشق رسول کی شمع کو جلائے رکھا۔ نعتیہ محفلوں اور دینی پروگرام کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں میں محبت رسول جگانے کا فریضہ محبوب قادری نے پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ سر انجام دیا ۔ ان کی آخری رسومات میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اورنعت خوانوں نے شرکت کی ان کی دینی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔