آئی جی سندھ کی کچے میں ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کے
خلاف سخت ایکشن کی ہدایت۔
کچے میں مخبری اور انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید
مضبوط اور مربوط بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت
سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی
حکمت عملی اور فیصلوں پر عمل
درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
ڈی آئی جی سکھر و لاڑکانہ
اور ایس ایس پیز سکھر، شکارپور،کشمور / کندھ کوٹ نے ویڈیو لنک پر
ڈاکووں کے خلاف آپریشن سے
متعلق آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کچے میں ہائی
ویز پر قائم چوکیوں پر پندرہ، پندرہ جوان تعینات کئے جائیں، تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ
بنایا جاسکے۔
ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں اور ان کے سہولت
کاروں کے
خلاف دستیاب فہرستوں کے مطابق سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
نے کہا حراست میں لئے جانے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج اور نامعلوم ملزموں کے خلاف درج مقدمات میں
شناخت پریڈ کو لازمی بنایا جائے۔
شعبہ تفتیش کو انویسٹی گیشن الاؤنس سندھ کی سطح پر دیا جائے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا جرائم اور ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن میں ناصرف
حکومت سندھ بلکہ میں وہ بذات خود بھی شانہ
بہ شانہ ہوں۔
انہوں نے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے کے
دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی کشمور کے لئے پانچ لاکھ
روپے نقد انعام اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ کا
اعلان کیا۔