وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب کا شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہلاک چینی شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت
لاہور، ملاقات میں باہمی تعاون اور اشتراک کارکاسلسلہ جاری رکھنے کےعزم کا اظہار
وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بزدلانہ کارروائیوں سے پاک چین دوستی متاثر نہیں ہوسکتی، چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چینی باشندوں کی تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ، چینی بھائیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے، چین کے قونصل جنرل نے وزیر اعلی ٰمریم نواز کی تعزیت کیلئے آمد پر شکریہ ادا کیا