وزیراعلیٰ سندھ سید
سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات ہوئی جس میں پیشہ ورانہ امور
پر بات چیت کی گئی
ملاقات میں وزیراعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی نیوی کا شہر ہے، کراچی ساحل سمندر پر ہونے کے
باعث اس کو ہم میری ٹائم شہر کہتے ہیں پاک
بحریہ کی سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں
میں گراں قدر خدمات ہیں، سیلاب کے دوران دیگر فورسز کے ساتھ پاکستان نیوی نے سندھ
کے عوام کی بھرپور مدد کی نیول چیف نے
مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سندھ حکومت کا
پاکستان نیوی کے ساتھ ہمیشہ تعاون کو سراہا پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید
اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی سندھ کی ساحلی پٹی پر تعلیم، صحت اور فلاح و
بہبود کے کام سرانجام دیتی ہے۔