کراچی تا دادو گورکھ ایکسپریس وے بنانے کی تجویز پر کام ہورہا ہے۔ستمبر، اکتوبر میں ڈیزرٹ سفاری اسپورٹس کا انعقاد کیا جائے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی تا دادو  گورکھ ایکسپریس وے بنانے کی تجویز پر  کام ہورہا ہے۔ستمبر، اکتوبر میں ڈیزرٹ سفاری اسپورٹس کا انعقاد کیا جائے۔


وزیراعلی سندھ کا کہنا  ہے کراچی تا دادو  گورکھ ایکسپریس وے بنانے کی تجویز پر  کام ہورہا ہے۔ستمبر، اکتوبر میں ڈیزرٹ سفاری اسپورٹس کا انعقاد کیا جائے۔ استعمال شدہ پانی کو  زراعت کے لئے  استعمال کرنے کے لئے  اسٹڈی کرانے کی ہدایت کردی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیرصدارت  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ   صوبائی حکومت   گرین ٹور ازم کے ساتھ سیاحتی مقامات کو ترقی دینا چاہتی ہے۔گورکھ ہل اسٹیشن پر زیتون کے پودے لگانے سے معیشت کو تقویت ملے گی۔گورکھ ہل کی سیرگاہیں، سڑکیں، ہوٹل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بہتر  بنانا ہے۔وزیراعلی نے  کراچی تا ٹھٹھہ کیرج وے سے ہالیجی جھیل تک چھ  کلومیٹر سڑک  بنانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں   پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چھور میں زرعی فارم بنانے کی تجویز پر بھی غور ہوا۔ وزیراعلی نے اس حوالے سے  محکمہ زراعت کو  ماڈل تیار کرنے کی  ہدایت کی۔ کہا زرعی فارم   کا ایسا ماڈل بنایا جائے، جس میں پانی کے دیگر زرائع ڈھونڈے  جائیں۔گھروں   میں   استعمال شدہ پانی کو  زراعت کے  لئے  استعمال کے لیئےاسٹڈی     کرانے کی ہدایت کردی۔