کراچی میں سپرہائی وے کےقریب ٹریفک حادثے میں دوخواتین جاں بحق ہوگئیں

نزاہت خان نزاہت خان

 کراچی میں سپرہائی وے کےقریب ٹریفک حادثے میں دوخواتین جاں بحق ہوگئیں


کراچی میں سپرہائی وے کےقریب ٹریفک حادثے میں دوخواتین جاں بحق ہوگئیں۔۔۔رزاق آباد میں گڑھےمیں مٹی کا توداگرنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔۔۔کورنگی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنےسےخاتون زخمی ہوگئی۔۔۔

کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کےقریب ٹریفک حادثے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں ۔۔۔جاں بحق دونوں خواتین راہگیرتھیں جن کونامعلوم گاڑی نےٹکرماری ۔۔۔ابتدائی طورپرخواتین کی شناخت نہیں ہوسکی ۔۔۔دوسری جانب رزاق آباد میں گڑھے میں کام کےدوران مٹی کاتودا گرنے سےتین افراد زخمی ہوئےجن میں سے دوافراد کی اسپتال منتقلی پرموت کی تصدیق ہوئی جبکہ زخمی شخص کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔۔۔کورنگی پانچ نمبرمیں نامعلوم سمت سے گولی لگنےسےزخمی ہونےوالی خاتون کوطبی امداد کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔