کراچی ڈیفنس خیابان راحت کے قریب فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ڈیفنس خیابان راحت کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کی۔ رکشہ ڈرائیور کو بازو میں گولی لگی، اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے زخمی شخص فائرنگ کرنے والے ملزموں کو جانتا ہے۔ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔