کراچی ناظم آباد میں پانی و بجلی بندش پر مظاہرہ۔ اورنگی ٹاون میں مبینہ مقابلہ کے خلاف احتجاج۔ ٹریفک جام سے شہری مشکل میں پڑگئے
ناظم آباددو نمبر کےقریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ کی چورنگی پر مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ سڑک کی بندش سے ٹریفک جا م ہوگیا۔