آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عالمی اردو کانفر نس میں مختلف سیشن ہوئے

عرفان علی عرفان علی

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عالمی اردو کانفر نس میں مختلف سیشن ہوئے


آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عالمی اردو کانفر نس میں مختلف سیشن ہوئے۔ غزل کی بات چھڑی، ماضی کے نامور ستاروں کا ذکر ہوا ،اور تھیٹر،، ٹی وی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی کئی۔ نامور کرکٹر شاہد آٖفریدی بھی ایک سیشن کا حصہ بنے۔ 

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ 17 ویں عالمی اردو کانفرنس 2024 جاری ہے۔


تیسرے دن کا آغاز اسلوب غزل کے عنوان سے سیشن سے ہوا ۔ جس کی صدارت افتخار عارف نے کی۔

یادرفتگاں“ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں طلعت حسین، اطہر وقار عظیم،اجمل سراج، اختر اللہ دتہ ، عارف نقوی اور راحت سعید کو یاد کیاگیا۔


اردو کانفرنس میں ماحولیات اورگلوبل وارمنگ پر بھی بات ہوئی۔ ۔


میں ہوں کراچی سیشن میں سینیئر اداکار ندیم، منور سعید ، مصطفیٰ قریشی اور احسن خان نے اپنے اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔


تھیٹر،ٹی وی، ریڈیو اور فلم کی کہانی پر بھی بات ہوئی ۔


پاکستان میں میڈیا کی تاریخ پر بھی سینیئر صحافیوں نے روشنی ڈالی۔


وائی ایم سی اے لان میں ۔میں ہوں کراچی۔ سیشن میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی مہمان بنے ۔


دن کا اختتام عالمی مشاعرے پر ہوا۔