کراچی میں اندھی گولی نے ایک اور جان لے لی۔اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی سے زخمی ہونے والی لڑکی چل بسی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑے گیارہ میں میں پیش آیا تھا۔ سترہ سالہ متوفیہ کورنگی کی رہائشی تھی اور والدہ اور بھائی کے ساتھ اورنگی ٹاؤن میں دادی کے گھر آرہی تھی۔ لڑکی نامعلوم سمت سے آکر سر میں لگنے والی گولی سے شدید زخمی ہوئی تھی۔