کراچی بلوچ کالونی سے منشیات فروشی اور بھتہ وصولی میں ملوث لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم پکڑا گیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کےد وران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،، اور وہ تنظیم کے لیے فنڈنگ اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا ۔ ملزم پیشہ ور عادی مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ وہ لیاری میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کرتا رہا ۔ ملزم کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم نے دو ہزار تیئس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔ وہ بیرون ملک لیاری گینگ وار کمانڈر سے رابطے میں تھا۔