کراچی میں آٹھ گھنٹے سے زائد وقت میں مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے تین واقعات ۔ کسی واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ۔ آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے
کورنگی مہران ٹاؤن میں فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے عمارت کی بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دوگاڑیاں روانہ کی گئی ۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید تین گاڑیاں طلب کی گئیں ۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
رات گئے منظور کالونی بلاک آئی میں لکڑی کے کارخانے میں لگنے والی آگ پرفائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نےقابو پایا۔ کارخانے میں موجود لکڑی کو نقصان پہنچا۔
ایمپریس مارکیٹ کے قریب نعمان پلازہ میں آگ لگ گئی ۔ آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی جس نے چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا ۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق عمارت میں موجود چار سے پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
چند ماہ قبل بھی عاس عمارت میں آگ لگی تھی ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔