وزیراعلی سند مراد علی شاہ نے حیدرآباد، سکھر موٹروے منصوبہ کی تعمیر کےلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا

عرفان علی عرفان علی

  وزیراعلی سند مراد علی شاہ نے حیدرآباد، سکھر موٹروے منصوبہ کی تعمیر کےلئے  وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا


 وزیراعلی سند مراد علی شاہ نے حیدرآباد، سکھر موٹروے منصوبہ کی تعمیر کےلئے  وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔


خط میں وزیراعلی سندھ  نے   شکوہ کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے  کل ایک سو پانچ  منصوبوں میں سے  صرف چھ منصوبے  سندھ کے لئے  رکھے  ہیں۔ سندھ کے ساتھ سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، جبکہ  نیشنل ہائی وے اتھارٹی  نے پنجاب  کےلئے  تینتیس منصوبے رکھے ہیں۔ این ایچ اے کے  کل بجٹ میں سے  اڑتیس  فیصد پنجاب،  تیئس فیصد بلوچستان اور سترہ فیصد خیبرپختونخوا کے لئے مختص ہے۔ سندھ  کے منصوبے کےلئے  بجٹ میں صرف چار فیصد فنڈ رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ  نے خط میں کہا ہے  نیشنل ہائی وے نے رواں سال پنجاب کے لئے سات سو آٹھ  ارب کے منصوبے  تجویز کئے،،ا ور باسٹھ ارب بجٹ میں مختص کئے ۔ اسی طرح سندھ کے لئے اٹہتر ارب روپے  کے منصوبے  تجویز کئے اور صرف سات  ارب مختص کئے گئے۔