سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دوروزہ گلوبل روبوٹک سرجری سمپوزیم چودہ اور پندرہ فروری کومنعقدہوگا

عرفان علی عرفان علی

 سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دوروزہ   گلوبل  روبوٹک سرجری سمپوزیم چودہ اور پندرہ فروری کومنعقدہوگا


سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دوروزہ   گلوبل  روبوٹک سرجری سمپوزیم چودہ اور پندرہ فروری کومنعقدہوگا ۔۔۔ امریکا، بھارت ،  اسکاٹ لینڈ  اورقطرسے تعلق رکھنےوالےماہرین اس میں شرکت کرینگے۔۔


سوسائٹی آف روبوٹک سرجری اور پاکستان سوسائٹی آف روبوٹک سرجنزکےاشتراک سے ایس آئی یوٹی میں دوروزہ   گلوبل  روبوٹک سرجری سمپوزیم رواں ماہ  منعقدہوگا ۔۔۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں روبوٹک سرجری کاآغاز2017میں ہوا2019تک سول اسپتال کےساتھ جبکہ 2022سے ایس آئی یوٹی انفرادی طورپر روبوٹک سرجری کررہاہے۔۔۔ایس آئی یوٹی کراچی سے شروع ہونےوالا روبوٹک سرجری کاجدیدنظام ایس آئی یوٹی سکھر میں  بھی فعال ہےجلد   نواب شاہ میں  بھی شروع ہونےجارہاہے۔۔۔

ڈاکٹر حارث جمیل،اسسٹنٹ پروفیسر یورالوجی۔۔۔ اس میں جو دیکھنے کی جو سرجنز کے لیے ایک فائدہ مند کہ اس کو 360 ڈگری روٹیشن وہ  مینیپلیٹ کر سکتا ہے انسٹرومنٹ کو سے زائد اور کیمرہ جو اس  میں ہوتا ہے اس کی بنیاد پر ہم چھوٹی چھوٹی ویسلز کو ہم دیکھ کے اس کو اچھے طریقے سے اس کی سرجری کر سکتے ہیں۔۔۔


ایس آئی یوٹی انتظامیہ کےمطابق اب تک ڈھائی ہزار سےزائد روبوٹک سرجریزکی جاچکی ہیں ۔۔۔ماہرین کاکہناہےکہ دوروزہ سمپوزیم میں روبوٹک سرجری کی اہمیت پرروشنی ڈالی جائےگی۔۔۔


ڈاکٹر حارث جمیل،اسسٹنٹ پروفیسر یورالوجی۔۔۔ اس میں دنیا بھر سے ڈاکٹر اور ود ان پاکستان جو ہے بہت سارے ڈاکٹر جو کہ پارٹیسپیٹ کر رہے ہیں وہ اپنا ایکسپیرینس شیئر کریں گے جو وہ جیسے وہ سرجری کرتے ہیں اور وہ اور بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو دیکھنا چاہتے ہیں کہ روبوٹک سرجری کیسے ہوتی ہے اور اس کے فائدے کیا ہیں ۔۔۔


ایس آئی یوٹی انتظامیہ کاکہناہےکہ سمپوزیم فری فارآل ہے ۔۔۔شرکت کےخواہشمندآن لائن طریقہ کارکےذریعے رجسٹریشن کرواسکتےہیں۔۔۔