ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ کہتے ہیں چولستان کینال پرسب سےبڑا پرپیگینڈہ چل رہا ہےکہ اس پرکام آغاز ہوگیا

عرفان علی عرفان علی

 ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ  کہتے ہیں چولستان کینال پرسب سےبڑا پرپیگینڈہ چل رہا ہےکہ اس پرکام آغاز ہوگیا


ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ  کہتے ہیں چولستان کینال پرسب سےبڑا پرپیگینڈہ چل رہا ہےکہ اس پرکام آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ من گھڑت باتیں ہیں پیپلز پارٹی نےاسکی کوئی حمایت نہیں کی ہے۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکےہوتےہوئےسندھ کوکسی سےخطرہ نہیں ۔ کوئی کینال نہیں بنےگی صدرپاکستان نےبھی اس معاملےپراپنا مؤقف پیش کیا


کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان ان 14ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہےجہاں پانی کی قلت ہے۔  لیکن چند سالوں میں ایسا لگتا یےکہ پاکستان کا نمبرتیسرا نمبرہوجائیگا۔ انڈس ڈیلٹا بڑا دریا ہےہم دیکھ رہےہیں پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ ملک کےڈیم بھی پانی کی کمی کا شکارہورہےہیں ۔ منگلا تربیلا ڈیم میں پانی کم ترین سطح ہرہے ۔ سکھربیراج میں کلُ پانی کی55فیصد کمی کا سامنا کررہا ہے ۔ سکھربیراج میں پانی کی کمی کا ماضی کے25سالوں کا ریکارڈ بریک ہوا ہے ۔ یہ مسئلہ کئی سالوں سےچل رہا ہے۔ ان کا کہناتھا مختلف اوقات میں یہاں معاہدےبھی ہوئے۔ مختلف کمیشن جوقائم ہوئے انیس سو اکیانوے کی بات کریں سندھ اس وقت بھی پانی کا شارٹ فال ہے۔ جوکینال بن رہی ہیں 2پنجاب دوسندھ میں بن رہی ہیں ۔ حکومت سندھ نےان کینال کےمعاملوں پرقرارداد منظورکی ہے۔ ان کاکہنا تھا وزیراعلی پنجاب ہماری بڑی بہن ہیں ۔ انہیں دعوت دیتےہیں کہ وہ تھرکا دورہ کریں تھرپارکرکےبھی وہ ہی ایشوزہیں جو چولستان ڈیزرٹ کےہیں۔ان کا کہنا تھا چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم ہرفورم پراحتجاج کررہےہیں۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکےہوتےہوئےسندھ کوکسی سےخطرہ نہیں۔کوئی کینال نہیں بنےگی صدرپاکستان نےبھی اس معاملےپراپنا مؤقف پیش کیا