سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا فیصلہ قابل مذمت ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان اپنے حصے کےپانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سےزیادہ متاثرہونے والا ملک ہے،
پاکستان سمیت دنیا کوموسمیاتی تبدیلی کےچیلنج کاسامنا ہے،
ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے،
موسمیاتی تبدیلی کےاثرات گلیشئرز پر بھی مرتب ہورہے ہیں،
2022میں گلیشئرزکےپگھلنے سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہوا،
پاکستان نے سیلاب کی وجہ سےجانی اور مالی نقصانات کا سامنا کیا،
گلیشئرزکےتحفظ کیلئے ہمیں حکمت عملی بنانا ہوگی اور عملی مظاہرہ کرناہوگا،
ہمیں باتوں اور خطابات سے اب عملی اقدامات کی طرف جاناہوگا،
موسمیاتی تبدیلی کے مزید نقصانات سے بچنے کیلئے دنیا کو فنڈز کیلئے قائل کرناہوگا،
پاکستان میں13گلیشئرز ہیں جوماحولیاتی تبدیلی کےباعث تیزی سے پگھل رہے ہیں،
پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسز کا اخراج نصف فیصدسے بھی کم ہے۔