عیدالاضحٰی کا موقع ہواورقصاب وقت پرنہ پہنچےتوجانورقربان کرنیوالوں کا امتحان شروع ہوجاتا ہے، کراچی میں ایسےہی ایک خاندان کوقصاب وقت دیکرنہ پہنچ سکا،انتظارکی گھڑیاں طویل ہوگئی
عید الاضحی کےموقع پرخوبصورت جانورکا انتخاب کرلیا،ماہرقصاب کی بکنگ بھی کرلی، سب کچھ وقت پرہوگیا لیکن قصائی وقت پرنہ پہنچ سکا۔
سڑک پرجانورکےہمراہ کھڑےنوجوان قصاب کےانتظارمیں ایک طرف توکبھی دوسری طرف چکرکاٹتےرہے۔
قصائی ٹائم پرنہیں،دوگھنٹےسےہمارےرابطہ میں ہےوہ دوگھنٹےسےکہہ رہاکہ بھائی میں 10منٹ میں آیا میں 10منٹ میں آیااسکے10منٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوئےپوراگھرڈسٹرب ہےمزید ہمیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ انکی مرضی کےپیسےدینےکےباوجود وہ ٹاٗئم پرنہیں آرہے
جانورجلد قربان کرنےکی خواہش ادھوری رہ گئی، کال پرکال کرنیوالےصرف یہی سنتےرہےبس آپکےگھرکےقریب پہنچ گیا ہوں۔
ہم تواٹھےہوئےہیں نمازپڑھ لی ساڑھے6بجےاب اسی کا ویٹ کررہےہیں کہ آجائےوہ بس کہ جلدی جلدی ہماراجانورذبح ہوجائےاورہم لوگوں میں گوشت تقسیم کردیں بہت سارےجانورپکڑلیتےہیں اوردوسروں کوآسرےمیں رکھ دیتےہیں
بچےبھی جانوروں کوٹہلاتےگھماتےدکھائی دئیےعید قربان پراپنےپیارےجانورسےبچوں کا خصوصی لگاؤبھی دیکھنےسےتعلق رکھتا ہے۔
شہریوں کاشکوہ ہےکہ ایک جانب سرکاری سطح پرنہ توقصاب موجود نہ ہی انکی اجرت کی رقم طےہےمن مانی کٹائی دینےکےباوجود قصاب انکااہم موقع پروقت ضائع کردیتےہیں۔۔۔