کراچی لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی


کراچی لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی ۔حادثے میں  پانچ  افراد جاں بحق اور  سات  زخمی ہوئے ۔  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے   اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی  کمیٹی قائم کردی ۔  


کراچی کے قدیم علاقے لیاری بغدادی میں   بلڈنگ گرنے کا افسوسناک واقعہ   صبح کے وقت پیش آیا ۔علاقہ مکینوں کے مطابق  پانچ منزلہ عمارت میں ہر فلور پر چار فلیٹ  تھے،، اور  عمارت میں  بارہ  خاندان   مقیم تھے ۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں،پولیس اور رینجرز موقع پرپہنچی اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ تین خواتین سمیت پانچ افراد کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔  ریسکیو ڈبل ون، ڈبل  ٹو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع  صبح دس بجکر ترپن  پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول  کو موصول ہوئی۔    ریسکیو دبل ون، دبل ٹو  کی  پانچ  ڈیزازسٹر رسپانس وہیکل، دو  اسنارکل اور متعدد  ایمبولینس موقع پر پہنچیں ۔ ریسکیو ڈبل ون، ڈبل  ٹو  کے سو  سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا ۔  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی  جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ ان کا کہنا تھا  اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ متاثرہ عمارت کے اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں ۔ عمارت خاصی پرانی تھی ، وارننگ دی گئی تھی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ  نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہر کی بوسیدہ  اور  خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات طلب کر لیں۔