کراچی، عرفان علی
کراچی کے علاقے شومارکیٹ ،گارڈن میں ایک منزلہ عمارت کی چھت
گرگئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور
دوسرا زخمی ہوگیا ۔علاقہ مکین کہتے ہیں مخدوش عمارت کافی
عرصہ سے خطرے کی علامت ہے ۔
نبی بخش تھانے کی حدود شومارکیٹ گارڈن میں بوسیدہ عمارت کی
چھت گر گئی ۔حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے،، جنہیں امدادی کارکنوں نے سول اسپتال منتقل کیا،، جہاں ایک زخمی زخموں کی
تاب نا لاتے ہوئے چل بسا ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں عمارت خطرناک تھی ۔حکام کو بتایا لیکن
اسے گرانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
عمارت کی پہلی منزل مکمل تباہ ہوچکی تھی ۔
کئی مقامات سے پلر لٹک رہے ہیں جو کسی نئے واقعے کو جنم دے سکتے ہیں۔
شہر میں مخدوش اور انتہائی خطرناک عمارتوں کی تعداد میں
اضافہ تو ہوا لیکن ایس بی سی اے حکام ان
عمارتوں کو گرانے میں تاحال ناکام ہیں۔