خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں انفیکشنز کی وبا شدت اختیار کر گئی
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مختلف انفیکشنز کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4024 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور میں سانس کی بیماریوں کے 1773 نئے کیس سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسکیبیز کے 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ آنکھوں کے انفیکشنز سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کے بھی 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں فوری طبی امداد اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ وبائی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔