بلوچستان میں خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

بلوچستان میں خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا اعلان

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا اعلان


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔


وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے والے محکموں کو شاباش دی، جبکہ سست روی کے مرتکب محکموں کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ اسکیموں کو جنوری تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔


اجلاس میں گرین بس منصوبے کی توسیع پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی گرین بسیں اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی پورٹ پہنچائی جائیں گی، جبکہ گرین اور پنک بس منصوبے کو اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔


وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ورکنگ ویمن کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔