کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی کے فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
آنکھوں کے مفت کیمپ کا افتتاح سیکریٹری وزیراعلی عبدالرحیم شیخ نے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ’روشن نظر، روشن مستقبل‘ کے عنوان سے آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ایل آر بی ٹی کا بینائی کی بحالی میں نمایاں کردار ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا بینائی کے عالمی دن کی مناسبت سے کہنا ہے آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ سندھ حکومت عوامی صحت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔