وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے اب سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں رہا۔ گهوٹکی-کندھ کوٹ پل پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے۔
وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں کہا نومبر سے جون تک دریا میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ اس دوران گهوٹکی-کندھ کوٹ پل پر کام تیزی سے کیا جائے۔ انہیں بتایا گیا ٹھیکیدار نے اپنی پوری ٹیم پل کے مقام پر تعینات کر کے کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ دریا میں سات سو تیئس میں سے تین سو اناسی پائپ نصب کئے جاچکے ہیں۔ وزیراعلی نےکہا اگلے مہینے کسی بھی وقت گهوٹکی-کندھ کوٹ پل کے تعمیراتی مقام پر جا کر بھی کام کا جائزہ لوں گا۔