بھارت کو اپنی ہی سرزمین پر جنوبی افریقا کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارت کو اپنی ہی سرزمین پر جنوبی افریقا کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کو اپنی ہی سرزمین پر جنوبی افریقا کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 جنوبی افریقا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔ بھارتی ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست قرار دی جا رہی ہے۔


ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا نے پاکستان میں سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے بعد بھارت میں دونوں میچ جیت کر وائٹ واش مکمل کیا۔ بھارتی ٹیم گزشتہ 12 ماہ میں دوسری بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش ہوئی ہے۔ اس سے قبل نومبر میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین صفر سے شکست دی تھی۔


جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں