ملتان میں 37 سالہ نوجوان کا ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ کر احتجاج
نوجوان کا کہناہے کہ میں 37 سالہ کا ہوچکاہوں میری اب تک شادی کیوں نہیں کرائی گئی اب تک۔ایم اے جناح روڈ پر نوجوان نے اپنی زندگی دائو پر لگا دی نوجوان کا کہنا تھاکہ جب تک شادی نہیں ہوتی میں نیچے نہیں آئونگا
ریسکیو 1122 پولیس اور اہل علاقہ کی یقین دہانی کے باجود نوجوان کا نیچے اترنے سے انکار کیاگیا علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ اس سے قبل بھی یہ دو بار بجلی کے پول پر چڑھ چکا ہے اور انکا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔بجلی کےپول پر چڑھنے والے نوجوان شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے
نوجوان نے مطالبہ کیاکہ گھر والے پہلے میری دلہن یہاں لیکر آئیں پھر نیچے اتروں گا ۔نوجوان کو انتظامیہ بجلی کے پول سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئ