بھارت کا یومِ جمہوریہ، کشمیری عوام کیلئے یومِ سیاہ
سرینگر: حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کا یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ ہے۔ ان کے مطابق ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری عوام یومِ سیاہ منا رہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو بھارتی قبضے کے خلاف پیغام دیا جا سکے۔
یومِ سیاہ کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے۔
26 جنوری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی تکمیل کی یاد دہانی کا دن ہے۔
بھارت یومِ جمہوریہ کے نام پر دنیا کو جمہوریت کا جھانسہ دے رہا ہے۔
بھارت کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی، قانونی اور انسانی پہلو تسلیم کرنے چاہئیں۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔